About Dawah MotivationBlog

راز بے نقاب

‘دعوة موٹیویشن(ڈی ایم) ہی کیوں؟‎ ‘
یہ وہ نام تھا جو میں نے چنا کیونکہ مجھے یقین تھا کہ دنیا میں کسی اور چیز کی نسبت سب سے زیادہ کمی ایکٹو دعوة‎ میں ھو رہی ھے اس لیے میں نے دعوة‎ موٹیویشن کو چنا. کیونکہ ہمیشہ یہی میری مرکزی توجہ اور شوق تھا.
الحمدللہ دنیا میں کئی دعوة‎ تنظیمیں، دعوة‎بلاگز، دعوة‎یوٹیوب چینلز، دعاة، سوشل میڈیا پروفائلز، اور پیجز ھیں.
اس لمبی لسٹ میں شامل ھونے کے بجائے میں نے اور میری دوست ٹیم نے ارادہ کیا کہ ھم دعوة‎ کی دنیا میں نیا اور (پر امید طور پر) حقیقی مواد پیش کریں.
قرآن و سنت اور مستند عالمین کی راہنمائی کو استعمال کرتے ھوئے یہ وہ چیز تھی جس پر میں نے گرفت حاصل کی. یہ سارا مواد ایک ایسی چیز ھے جو میں نے محض اس لیے بنایا کہ یہ اکیسویں صدی سے زیادہ سے زیادہ مطابقت رکھ سکے.
یہ چند FAQs ھیں جو انفرادی طور پر میری دعوة‎ کی فلاسفی ھیں.
اس فہرست میں میرے جذبات، میرے تجربات، میں نے جو کچھ سیکھا، میں کس چیز میں اچھا ھوں، اور میری مہارتیں، جو میں نے سالوں میں سیکھا، ان سب کو یکجا کیا گیا ھے.
موٹیویشن اورتلاش■
میں ایک با صلاحیت اسلام کے داعی پر نظر رکھنے میں بہت پرجوش تھا. بلاشبہ اللہ کا کوئی بھی غلام اللہ کی طرف بلانے والا بن سکتا ھے.لیکن میں چاہتا تھا کہ کسی ایسے انسان کو تلاش کروں جس میں چند خصوصیات بھی ھوں.
اس لیے زیادہ تر بلاگز، ویڈیوز، سٹیسس، اور پوسٹس اسی مقصد کے گرد گردش کرتے ھیں. جو لوگوں کو متجسس اور دعوة‎ کیلئے محرک بناتے ھیں اور پھر ان آن لائن بھائیوں اور بہنوں تک پہنچتے ھیں. تصوراً مجھے ھمیشہ کسی بہت پرجوش، زندہ دل، پر اعتماد انسان کی تلاش رھی جس کے پاس وقت ھو اور وہ نیٹ ورکنگ میں بہتر ھو لیکن یہ تصورات ھیں! اس لئے اگر آپ کو حوصلہ افزائی یا محرک کی ضرورت ھو تو رابطہ کریں.

 دعوة‎ نیٹ ورکنگ
الحمدللہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے قبل میں نے کئی سالوں تک کامیابی سے لوگوں سے رابطہ کیا.میرے پاس لوگوں کو اسلامی تنظیم سے جوڑنے یا طالب علم کو استاد سے جوڑنے کا ہمیشہ طریقہ ھوتا تھا. پھر جب انٹرنیٹ(فیس بک اور واٹس ایپ) کے ذریعے نیٹ ورکنگ ایک دوسرے درجے تک لے جائی گئی تھی میں نے بھی اپنی نیٹ ورکنگ صلاحیتوں کو بڑھا لیا اور یہی وجہ ھے کہ اللہ(سبحانہ و تعالی) کے فضل سے، بشمول شہروں اور قصبوں، میں نے کئی شعبہ جات کی ابتدا کی(اللہ سبحانہ وتعالی قبول فرمائے) اس لیے جو بم سکھاتے ھیں وہ پر اثر نیٹ ورکنگ ھے.

 بہترین لوگوں سے تعلیم ■
دو مرکزی دعوة تنظیمیں ‎ iERA اور Youth club pk ھیں جنہیں میں بہت بلند مقام تک پہنچائوں گا مجھے یقین ھے کہ یہ دونوں بہت مخلص اور موثر ھیں. iERA غیر مسلموں کو دعوت دینے سے متعلق ھے اور اس میں تمام چیزیں عقلی ھیں. YC نوجوانوں اور بے عمل لوگوں کو دعوت دینے سے متعلق ھے اور اس میں تمام چیزیں روحانی ھیں.
نو جوانوں کو دعوة
وسط 90s سے ایک چیز جس سے میں وابستہ رہا وہ نوجونوں کو دعوة‎ دینا ھے میں نے کئی دعاة کے کام کا مشاہدہ کیا، ان سے سیکھا اور پھر میں نے اپنے نظریات قائم کیے یہ وہ چیز ھے جس پہ ڈی ایم کی ٹیم نے بہت زیادہ توجہ دی. شاید ہی (دنیا میں) کوئی دعوة سٹالز،‎ دعوة‎ ٹریننگ، یا کوئی سرگرمیاں ایسی ھونگی جن کا واحد مرکز ان لوگوں میں تبدیلی کی حوصلہ افزائی کرنا ھے جو بے عمل مسلمان، بے نمازی مسلمان، یا ممنوعہ عادات میں مبتلا مسلمان ھیں.
جبکہ ھمارا ٹریننگ کا مواد ‘ بے عمل مسلم نو جوانوں کیلیے بھی موثر دعوة‎ تجاویز’ کہلاتا ھے.
 غیر مسلموں کو دعوة‎ ‎
چونکہ میں iERA سے منسلک ھوں اور مجھے عظیم دعاة(جیسا کہ شیخ گرین اور حمزہ) کے گرد ھونے کا مفاد حاصل ھے، میں ہمیشہ نیا مواد اور نیا انداز سیکھتا آ رہا ھوں میں نے متعدد ماہرانہ کورسز میں شرکت کی اور میں آسانی سے دعوة‎ ٹریننگ دے سکتا ھوں.
پھرکئی آن لائن دعوة‎ ٹریننگ سیشن کرنے کے بعد اب میں عوامی خطاب اور دعوة‎ ٹریننگ کیمپسس کی طرف بڑھا ھوں. بالخصوص GORAP کا طریقہ کار سکھا رہا ھوں.
موثر تجاویز ■
بنیادی طور پر میں اپنے دعوة‎ کے منصوبوں میں تاثیر پر بہت زور دیتا ھوں. بجائے اس کے کہ آپ دعوت دیں اور یقین کر لیں کہ آپ نے یہ بہتر طور پر انجام دیا اور اسکے نتائج بھی ملے. اگر آپ کسی موقع پر بات کریں تو اپ کو کیسے یقین ھوگا کہ جو کچھ آپ نے سکھایا اس پر عمل بھی کیا گیا؟ سوائے اسکے کہ آپ سکھائیں اور بہتری  کی امید رکھیں

 

 

 

غیر مسلموں کو دعوة‎ ■

یہ وہ چیز ھے جسکی مجھے ھمیشہ تلاش رہی. مجھے روایتی طریقے سے چیزوں کو کرنا پسند نہیں ھے. مثال کے طور پر اگر ھم کسی موقع پر کھانا پیش کرنے جا رھے ھیں تو روایتی چاول اور چکن کے بجائے کیوں نہ ھم میکسیکن سنیکس اور فجیان ڈیزرٹس آزمائیں.
اگر ایک رسالہ ڈیزائن کرنا ھو تو دعوة‎ کا اشتہار اعلی تخلیق، عمدہ معیار اور بہترین ترتیب کا ڈیزائن ھونا چاہیئے.

روایتی دنیا سے باہر سوچنا ■
ہمیشہ دعوة‎ کی دنیا میں ایک نیا خیال، ایک نیا عنوان، ایک نیا انداز لے کر آئیں کہ کس طرح کسی کو قائل کیا جائے یا کس طرح نئے خیالات سے اس پر اثر انداز ھوا جائے وغیرہ.


 پر اعتمادی ■
میں نے بنیادی طور پر دعوة‎ کیلئے جو کچھ کیا اس میں میں نے ہمیشہ بے خوف اور پر اعتماد ھونے کی تعلیم دینے کی کوشش کی. نہ صرف دعوة‎ میں بلکہ عام زندگی میں بھی. خواہ کسی سے اتفاقیہ ملاقات ھو یا گفتگو شروع کرنی ھو یا عوامی خطاب ھو، میں ہمیشہ کوشش کرتا ھوں کہ لوگوں میں کمال درجے کے اعتماد کی حوصلہ افزائی کروں.
 آن لائن ■
میں آن لائن بہت ایکٹو ھوں اور میں نے اپنی سوشل میڈ یا پروفائلز دعوة‎ کیلئے وقف کر دیں دعوة‎ کیلئے قابلیت ابھارنے، لوگوں کو جوڑنے اور وسیع رسائی کیلیے آن لائن ایک اچھا طریقہ ھے.
سٹریٹ دعوة‎ ■
دعوةکیلیے میرا پسندیدہ اوزار سٹریٹ‎ دعوة‎ ھے میں نے فنڈریزنگ کے دنوں سے ہی ایسے ہنر مرتب کیے جو نہ صرف لوگوں کو گلیوں میں روکنے بلکہ ایک موئثر گفتگو شروع کرنے میں بھی مدد کرتے ھیں. میں اپنی ٹیمز اور افراد کو ‘ آغاز کرنا ‘ سکھاتا ھوں.
دعوة‎ سٹالز ■
یہ ایک ایسی چیز ھے جس کی میں نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی. آپ کہیں بھی ایک دعوة‎ سٹال،ایڈوئس سٹال، یا نیٹ ورکنگ سٹال قائم کر سکتے ھیں. یہ عوام کو مائل کرنے کا ایک شاندار طریقہ اور شاندار پلیٹ فارم ھے.

 


 عملی تجاویز■
میں مختلف معاملات میں مکمل حد تک تفتیش کرتا ھوں مثال کے طور پر اگر کسی کو نہیں پہ کہ اس نے اپنے انکل کو دعوة‎ کیسے دینا ھے؟ یا پھر کوئی پوچھے کہ اسے اپنے ادارے میں کس قسم کی تقریب کا اہتمام کرنا چاہیے؟ اس لیے میں ان معاملات کے بارے میں سوچتا ھوں اور حقیقی خیالات فراہم کرتا ھوں جن کو وہ نافذ کر سکیں.


خواتین■
ایکٹو دعوة‎ کیلیے بہنوں کی بہت ضرورت ھے ہمیں خواتین دعاة اور خواتین دعوة‎ ٹرینرز کی ضرورت ھے. یہ وہ چیز ھے جس کیلئے میں بلاتا ھوں اور ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتا ھوں


دعوة‎ موٹیویشن
!دعاگو

Show More

Related Articles

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Check Also
Close
Back to top button
Close